’’نہیں جانتا میری پرفارمنس میں کہاں غلطی ہوئی‘‘ محمد حارث کا شکوہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

’’نہیں جانتا میری پرفارمنس میں کہاں غلطی ہوئی‘‘ محمد حارث کا شکوہ

قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر محمد حارث کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں واپسی پر نگائیں مرکوز ہیں، پی ایس ایل میں پرفارم کرکے پلئینگ الیون میں جلد جگہ بناؤں گا۔

ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حارث نے شکوہ کیا کہ میں نہیں جانتا کہ میری پرفارمنس کہاں غلط ہوئی لیکن کیرئیر میں اُتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں بعض اوقات بیک اپ کھلاڑی آپ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ موقع ملنے کے حقدار ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جس کو بھی ٹیم سے ڈراپ کیا جاتا ہے اسے پرفارم کرنا ہوگا اور واپس آنا ہوگا۔ آئندہ پی ایس ایل کا مقصد اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کم بیک کروں گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.