غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 151 فلسطینی شہید

غزہ میں 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 151 فلسطینی شہید اور 248 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں رفح کراسنگ کے قریب گھر پر اسرائیلی حملے میں 12 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ اسرائیلی فوج نے خان یونس میں بھی المنار ایریا کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے البریج اور مغازی کیمپ پر بھی حملے کیے۔

علاوہ ازیں غزہ میں الاقصیٰ اسپتال کے قریب دھماکوں اور شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P