ترکیہ نے اسرائیل کیخلاف ثبوت عالمی عدالت انصاف میں جمع کرا دیے

ترکیہ نے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے کے ثبوت عالمی عدالت انصاف کے سامنے پیش کر دیے۔

عرب میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ فلسطینی شہریوں کے خلاف نسل کشی کے ارتکاب کے الزام میں اقوامِ متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا کی طرف سے دائر مقدمے کے لیے دستاویزات جمع کرائے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق استنبول میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں دستاویزات میں زیادہ تر تصاویر فراہم کرتا رہے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P