جنوبی افریقہ نے انڈر 19 کے کپتان ڈیوڈ ٹیگر کو اسرائیل کی حمایت کے اظہار کے بعد انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل انہیں عہدے سے برطرف کردیا۔
ڈیوڈ ٹیگر کو 19 جنوری کو شروع ہونے والے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم (جنوبی افریقا) کی کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
تاہم کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) نے 12 جنوری کو اعلان کیا کہ انہیں عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے، یہ فیصلہ غزہ میں اسرائیل کے اقدامات سے متعلق مظاہروں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
البتہ ڈیوڈ ٹیگر اب صرف بطور کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ بنے رہیں گے۔