پاکستان ٹیم کے کپتان کو ذرا سی غلطی پر ’پھڑکا‘ دیا جاتا ہے، سرفراز احمد – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان ٹیم کے کپتان کو ذرا سی غلطی پر ’پھڑکا‘ دیا جاتا ہے، سرفراز احمد

سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کوئی آسان کام نہیں، ذرا سی غلطی پر پھڑکا دیا جاتا ہے۔

پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ  گلیڈیٹر کے تحت تقریب میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ قومی ٹیم کی قیادت پھولوں کا سیج نہیں ہے، بطور کپتان انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے، ورنہ تنقید سمیت دیگر نشتر چلائے جاتے ہیں، رتی برابر بھی غلطی ہوجائے توکپتان کی خیر نہیں ہوتی۔

انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی قیادت کرنے والے شان  مسعود کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شان مسعود نے مضبوط حریف کے خلاف  اچھے انداز میں کپتانی کی ذمہ داری ادا کی اور اپنی  عمدہ قائدانہ صلاحیتوں کو تسلیم کروایا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.