پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 697 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار 617 پر پہنچ گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 697.72 پوائنٹس یا 1.09 فیصد بڑھ کر 64 ہزار 617 تک جا پہنچا، جو گزشتہ روز 63 ہزار 919 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔