اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا کی درخواست پر بحیرۂ احمر میں یمنی حوثیوں کے بحری جہازوں پر حملوں کے خلاف مذمتی قرارداد پر آج ووٹنگ متوقع ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہےکہ بحیرۂ احمر میں حوثیوں کے حملے عالمی تجارت میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔
امریکی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بحیرۂ احمر میں حوثیوں کے حملے علاقائی امن و سلامتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔