کراچی کے چودہ سالہ حسنین اختر نیشنل جونیئر اسنوکر چیمپئن بن گئے، فائنل میں پنجاب کے محمد اسلم کو ہراکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر لاہور میں کھیلی گئی انڈر ٹوئنٹی ون سنوکر چیمپئَن شپ میں مجموعی طور پر سولہ کیوئسٹ نے حصہ لیا، فائنل میں سندھ کے حسنین اختر اور پنجاب کے محمد اسلم مدمقابل تھے۔
حسنین نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے ایک کے مقابلے میں چار فریمز سے فتح پائی۔ حسنین نے اس سے پہلے انڈر سیون ٹین ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا جس میں انہوں نے پنجاب کے علیم اویس کو ہرایا تھا۔ مختلف ایج گروپ میں لگاتار دو ٹائٹل جیتنے والے وہ پہلےکھلاڑی بھی بنے ہیں۔