لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر جاں بحق – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر جاں بحق

لبنان میں اسرائیل کے ایک کار پر حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر وسام تاویل اپنے ایک ساتھی سمیت جاں بحق ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان میں ایک کارروائی میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر کی ہلاکت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کمانڈر کی کار کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے اسرائیل کے فضائی حملے میں وسام تاویل کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سینیئر کمانڈر وسام، ایلیٹ رضوان فورس میں نائب سربراہ  کے عہدے پر فائز تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.