ایک بھارتی خاتون نے دبئی میں 140 زبانوں میں گانا گا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی سُشیتا ستیش نے دبئی میں کنسرٹ فار کلائمٹ میں پرفارم کرتے ہوئے اپنی گلوکاری کی زبردست صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
اپنے انسٹاگرام فالووَرز سے اس حوالے سے نیوز شیئر کرتے ہوئے سشیتا نے لکھا کہ مجھے آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ خدا کے فضل سے میں نے دبئی میں کنسرٹ فار کلائمٹ کے دوران 9 گھنٹوں میں 140 زبانوں میں گا کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔