کانگو میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی ، 300 افراد ہلاک ، ہزاروں مکانات منہدم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کانگو میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی ، 300 افراد ہلاک ، ہزاروں مکانات منہدم

کانگو میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہی ، 300 افراد ہلاک اور ہزاروں مکانات منہدم  ہو گئے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق کانگو میں سماجی امور، انسانی ہمدردی کے کاموں اور قومی یکجہتی کے وزیر موٹینگا متوشیائی نے میڈیا کو بتایا کہ کانگو میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 43,750 مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ صفائی اور صاف پانی کی کمی سے منسلک وبائی امراض کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کانگو کے حکام سے متاثرین کی مدد کے لیے فوری طور پر فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.