فیض آباد دھرناکیس: کمیشن نے سابق سربراہ آئی ایس آئی فیض حمید کو پھر طلب کرلیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

فیض آباد دھرناکیس: کمیشن نے سابق سربراہ آئی ایس آئی فیض حمید کو پھر طلب کرلیا

فیض آباد دھرنا کیس میں تحقیقاتی کمیشن نے انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کو طلب کر لیا۔

حکومتی ذرائع نے کہا کہ لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو فیض آباد دھرنا کمیشن نے دوسری بار طلب کیا ہے۔

حکومتی ذرائع نے کہا کہ جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگلے ہفتے فیض حمید فیض آباد دھرنا کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو طلبی کا نوٹس وزارت دفاع کے ذریعے بھجوایا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.