ایران میں تین مردوں اور ایک خاتون کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے اور موساد کے ساتھ مل کر ملک میں انتشار پھیلانے کے الزام میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق وفا حنریج ، ارم عمری، رحمان اور نسیم نمازی کو صوبے مغربی آذر بائیجان میں پھانسی دی گئی۔ ان ملزمان کو گزشتہ برس مئی میں پڑوسی ملک سے ایران میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔