غزہ میں جمعے سے اتوار کے دوران 16 اسرائیلی فوجی ہلاک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

غزہ میں جمعے سے اتوار کے دوران 16 اسرائیلی فوجی ہلاک

امریکی میڈیا نے اسرائیلی فوجی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعے سے اتوار کے دوران 16 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی رپورٹ غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے موقع پر سامنے آئی ہے۔

اسرائیلی اہلکار کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی کے شہر خان یونس کا کنٹرول حاصل کرنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں اسرائیل کی بمباری میں اموات کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، حملے میں شہید افراد کی تعداد میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ خان یونس میں شہید ہونے والے افراد کی حتمی تعداد سامنے نہیں آئی ہے، اس سے قبل اسرائیلی فورسز نے غزہ کے المغازی کیمپ پر بھی حملہ کیا تھا، جہاں پر اسرائیلی حملے میں 70 افراد شہید ہوئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.