بلوچستان میں عام انتخابات کےلئے تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں لیول پلینگ فیلڈ مل رہی ہے،الیکشن کمشنر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان میں عام انتخابات کےلئے تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں لیول پلینگ فیلڈ مل رہی ہے،الیکشن کمشنر

کوئٹہ (آن لائن)صوبائی ا لیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عام انتخابات 2024 کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں لیول پلینگ فیلڈ مل رہی ہے اور الیکشن کمیشن ہرصورت میں صاف اور شفاف انتخابات کرائے گا۔ اور سیکورٹی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جارہا ہے پاک فوج ‘ پولیس‘ ایف سی اور بلوچستان کانسٹیبلری کی نفرتی تعینات ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 8 فروری 2024ءکو انتخابات کا شیڈول اعلان کردیا ہے اور کاغذات نامزدگی کا مرحلہ شروع ہے جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 2 دن کی توسیع کی گئی اور آج آخری دن ہے بلوچستان میں مخصوص نشستیں جس میں خواتین اور اقلیت کی سیٹیں شامل ہیں بلوچستان بھر میں ریٹرننگ آفیسر کام کررہے ہیں بلوچستان 16 این اے کے آراوز کام کررہے ہیں اور 51 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر آروز کام کررہے ہیں160 تمام کیٹگریز میں امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں کل 100 سے زائد فارم وصول کئے گئے 25 سے 30جانچ پڑتال کا عمل ہوگا تمام شیڈول بنالیا تمام آر اواوز کا فیلڈ میں کام جاری ہے ۔ اس کے بعد فیلڈ اتھارٹیز کا کام ہوگا اور کاغذات کے حوالے سے اپیلیں دائر ہوں گی تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ انتخابی سامان اور تربیت کے مراحل مکمل ہوچکے ہیں۔ پہلے مرحلے میں پولنگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسران کی ٹریننگ ہورہی ہے 13 جنوری سے لیکر آخر تک پرائزیڈنگ آفیسر کو تربیت دی جائے گی اور اس کے بعد حتمی فہرست اور نشانات الاٹ کئے جائیں گے بلوچستان میں سیکورٹی کے حوالے سے آئی جی پولیس بلوچستان سے ملاقات ہوئی اور سیکورٹی حوالے سے بات چیت ہوئی قومی اسمبلی کے حلقے 2,3 اضلاع پر مشتمل ہے اسی طرح صوبائی اسمبلی نشستیں ہیں آپس میں کوارڈینیشن کو ترجیح دی ہے اور پولیس کی نفری تعینات ہوگی بلوچستان حساس ترین اور حساس کے علاوہ نارمل حلقے اور علاقے ہیں اس کے حوالے سے سیکورٹی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اس کے علاوہ اے اور بی ایریا کو بھی ملحوظ خاطر رکھ کر سیکورٹی انتظامات اٹھائے گئے ہیں نفری کی کمی کا سامنا ہے اس کے علاوہ بلوچستان کانسٹیبلری اور فرنٹیئر کور کی نفری بھی موجود ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے درخواست کریں گے کہ پاک فوج کی تعیناتی کو یقینی بنایاجائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.