ایک بار چارج سے 1000 کلو میٹر سے زیادہ چلنے والی بیٹری کی آزمائش – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایک بار چارج سے 1000 کلو میٹر سے زیادہ چلنے والی بیٹری کی آزمائش

چین کی ایک برقی کار ساز کمپنی نے ایک ایسی بیٹری کی آزمائش کی ہے جو ایک بار چارج کیے جانے پر 1000 کلو میٹر سے زیادہ فاصلے تک گاڑی کو توانائی فراہم کر سکتی ہے۔

شینگھائی کی مقامی کمپنی نیو (Nio) کے چیف ایگزیکٹیو ولیم لی نے 14 گھنٹے کی لائیو اسٹریم کے دوران کمپنی کی برقی گاڑی ای ٹی 7 وہیکل 1044 کلو میٹر تک چلا کر بیٹری کی آزمائش کی۔ یعنی گاڑی کو ژیجیئنگ صوبے سے فیوجیئن صوبے تک 84 کلو میٹر فی گھنٹے کی اوسط رفتار سے چلایا گیا۔

ایک علیحدہ آزمائش (جس کو نشر نہیں کیا گیا) میں دیکھا گیا کہ اس بیٹری نے 1145 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

ولیم لی نے چینی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ویئبو پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ یہ بیٹری فی الحال دنیا میں سب سے زیادہ توانائی کی کثافت رکھنے والی بیٹری ہے اور اس کی سیفٹی پرفارمنس بہترین ہے۔ مزید یہ کہ فروخت کے لیے موجود تمام گاڑیوں کو نیو بیٹری سویپ سسٹم کے ذریعے 150 کلو واٹ آور پر اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے۔

نیو چارجنگ گاڑیوں کے لیے ایک غیر روایتی سوچ کو بروئے کارلائی ہے  جس کے لیے کمپنی نے کار کو آؤٹ لیٹ میں گاڑی کو چارج ہونے کے لیے لگانے کے بجائے بیٹری سویپ سسٹم کا استعمال کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.