آسٹریلیا میں زیادہ وکٹیں! دانش کنیریا فہرست میں نام نہ ہونے پر بھڑک اُٹھے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آسٹریلیا میں زیادہ وکٹیں! دانش کنیریا فہرست میں نام نہ ہونے پر بھڑک اُٹھے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر بولر دانش کنیریا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں لیگ اسپنر دانش کنیریا کے نام کو شامل نہیں کیا تھا۔

سابق کرکٹر نے لکھا کہ میں نے آسٹریلیا میں 5 میچز کے دوران 24 وکٹیں لیں لیکن بورڈ نے میرا نام فہرست سے نکال دیا، میرے خلاف سراسر امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں وسیم اکرم آسٹریلیا میں قومی ٹیم کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں میں سرفہرست ہیں جنہوں نے 9 میچوں میں 2405 کی اوسط سے 36 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

 

اس فہرست میں سابق وزیراعظم اور فاسٹ بولر عمران خان کا دوسرا نمبر ہے جو 13 میچوں میں 45 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں اقبال قاسم، سرفراز نواز، مشتاق احمد، ثقلین مشتاق اور محمد آصف شامل ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.