برطانیہ کی اعلیٰ ترین عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ گوانتاناموبے کا قیدی خود پر ہونے والے بہیمانہ تشدد پر برطانوی حکومت کے خلاف اپنے مقدمے میں انگریزی قانون کا استعمال کر سکتا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 11 ستمبر 2001 کو امریکا میں ہونے والے حملوں کے بعد دنیا بھر سے گرفتار ہونے والے مشتبہ افراد کو گوانتاناموبے میں رکھا گیا تھا جہاں امریکی ایجنسی سی آئی اے قیدیوں کو غیر انسانی سلوک اور سفاکانہ تشدد کا نشانہ بناتی تھی۔