پاکستان کے حذیفہ ابراہیم یو ایس اوپن انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

 پاکستان کے حذیفہ ابراہیم یو ایس اوپن انڈر 19 اسکواش چیمپئن  شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکا کے شہر فلاڈیلفیا میں جاری چیمپین شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے حذیفہ ابراہیم نے ایکوا ڈور کے جیوئیر ایمیلو رومو لوپز کو باآسانی 0-3 سے شکست دی۔

ٹائٹل کے لیے حذیفہ ابراہیم کا مقابلہ ٹاپ سیڈ بھارتی نژاد امریکی کھلاڑی رشی سری واستاوا سے ہوگا۔ کوارٹر فائنل میں حذیفہ نے ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کولمبیا کے جیوان اریساری  کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے قابو کیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P