واٹس ایپ اسٹیٹس کو انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

واٹس ایپ اسٹیٹس کو انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے نت نئے فیچرز پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب پلیٹ فارم کی جانب سے ایک بہترین فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔

واٹس ایپ کے اسٹیٹس یا اسٹوری کو فیس بک کے بعد انسٹاگرام پر براہ راست شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز ایک ہی کمپنی میٹا کی ملکیت ہیں اور پہلے ہی میسیجنگ ایپلی کیشن کے اسٹیٹس یا اسٹوری کو براہ راست فیس بک پر شیئر کرنے کا فیچر موجود ہے۔

لیکن اب واٹس ایپ کی اسٹوری یا اسٹیٹس کو فیس بک کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر بھی شیئر کیے جانے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

فیچر کی آزمائش تک محدود صارفین کو رسائی دے دی۔

فیچر کے تحت جیسے ہی کوئی صارف اپنے واٹس ایپ پر کوئی اسٹوری یا اسٹیٹس شیئر کرے گا تو اسے مذکورہ اسٹوری کو فیس بک کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کرنے کا آپشن بھی دیا جائے گا۔

صارف کو اسٹوری کو شیئر کرنے کے آپشن ایک بار کی صورت میں وہیں نظر آئیں گے، جہاں اب فیس بک پر اسٹوری کو شیئر کرنے کا فیچر نظر آتا ہے۔

ممکنہ طور پر مذکورہ فیچر کو اگلے چند ماہ میں پیش کردیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.