مولانا فضل الرحمان کو افغان سفیر کی دورہ افغانستان کی دعوت

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے افغان عبوری سفیر سردار احمد جان شکیب نے ملاقات کی اور انہیں افغانستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ افغان عبوری سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو افغان حکومت کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

ملاقات میں پاک افغان تعلقات سمیت خطےکی صورت حال پر گفتگو کی گئی،  جبکہ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات خطے میں امن کی ضمانت ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P