نگران حکومت نےکر سمس کے موقع پرمسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام وفاقی سرکاری ملازمین کودسمبر کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں ادا کرنےکا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ کر سمس کے تہوار کی خوشیاں مناسکیں۔
تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبرہے کہ انہیں تنخواہ اور پنشن بیس دسمبر کو ادا کی جائے گی ۔
وفاقی وزارت خزانہ نے 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے تمام وفاقی ملازمین اور پینشنرز کو20 دسمبر کو تنخواہ اور پینشن کی ادائیگی کیلئےکنٹرولر جنرل آف اکائونٹس کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کرسمس کے پیش نظر مسیحی برادری کےوفاقی سرکاری ملازمین اورپنشنرز کو تنخواہ اور پینشن کی پیشگی ادائیگی کیلئے انتظامات کئے جائیں-
وزارت خزانہ نے مراسلے کی کاپی کنٹرول جنرل پاکستان ریونیو،ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل راولپنڈی اور چیف اکاؤنٹس آفیسر وزارت خارجہ کو بھجوائی ہے۔