آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی جس کے دوران خطے کی سلامتی کی صورتحال، دفاعی تعاون اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل عاصم منیر نے امریکی محکمہ خارجہ کے دورے کے دوران قائم مقام ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے سیاسی امور وکٹوریہ نولینڈ اور قومی سلامتی کے نائب مشیر جوناتھن فائنر سے بھی ملاقات کی۔
جب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان سے انٹونی بلنکن کی پاکستانی آرمی چیف کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’پاکستان اہم شراکت دار ہے اور ہم پاکستانی حکومت کے اہم مذاکرات کاروں سے بات چیت کرتے ہیں۔‘
ترجمان نے مزید کہا کہ ہم خطے کی سلامتی اور دفاعی تعاون سے متعلق پاکستان کے ساتھ شراکت داری جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔