ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی واقع ہونے کے باوجود 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کے بعد حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔