سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال بچوں کیلئے نقصان دہ قرار

گلاسگو: ایک تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا کا مسلسل استعمال بچوں اور نوجوانوں کو شراب نوشی، منشیات، سیگریٹ اور جوئے جیسے نقصان دہ رویوں کی جانب راغب کر سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونیورسٹی آف گلاسگو، یونیورسٹی آف اسٹریتھکلائڈ اور پبلک ہیلتھ اسکاٹ لینڈ کے ماہرین نے 10 سے  19 سال کے درمیان نوجوانوں پر پڑنے والے سوشل میڈیا کے اثرات کا جائزہ لیا۔

تحقیق میں مجموعی طور پر 14 لاکھ نوجوان شریک ہوئے تھے اور ان کی اوسط عمر 15 برس تھی۔

 

رپورٹ کے مطابق تحقیق میں پتہ چلا کہ روزانہ سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والوں میں شراب نوشی (48 فیصد)، منشیات کا استعمال (28 فیصد) اور سیگریٹ نوشی (85 فیصد) کے امکانات روزانہ سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ تھے۔

تحقیق میں سیگریٹ نوشی اور تمباکو کا استعمال زیادہ آمدنی والے ممالک کے مقابلے میں کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں زیادہ دیکھا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P