کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹریڈ مکمل ہوگئی ، اسلام آباد کے وسیم جونیئر اور ابرار احمد گلیڈی ایٹرز میں شامل ہو گئے ہیں
کوئٹہ کو اسلام آباد کے پہلے راو¿نڈ کی پلاٹینم پک بھی مل گئی ہے جبکہ اسلام آباد کو کوئٹہ کی تیسرے راو¿نڈ کی پلاٹینم پک ملی ہے
اسلام آباد (آن لائن)قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بجائے اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہوں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹریڈ مکمل ہوگئی جس کی تصدیق پی ایس ایل کے مصدقہ ایکس اکاو¿نٹ سے بھی کی گئی۔فاسٹ بولر نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کے وسیم جونیئر اور ابرار احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہو گئے ہیں۔اس کے علاوہ کوئٹہ کو اسلام آباد کے پہلے راو¿نڈ کی پلاٹینم پک بھی مل گئی ہے جبکہ اسلام آباد کو کوئٹہ کی تیسرے راو¿نڈ کی پلاٹینم پک ملی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا پلیئر ڈرافٹ بدھ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا، تقریب کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پی سی بی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کی فی الحال ممکنہ تاریخ 8 فروری سے 24 مارچ 2024 دی گئی ہے۔
You might also like