بنگلادیش نیشنل پارٹی کا انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

بنگلا دیش کی سب سے بڑی حزبِ اختلاف جماعت بنگلا دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

بنگلا دیش نیشنل پارٹی کے ترجمان نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت انتخابات کا بائیکاٹ کر رہی ہے۔

ترجمان بی این پی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے کیونکہ انہوں نے گزشتہ دو انتخابات میں دھاندلی کی۔

بی این پی کے ترجمان نے بتایا کہ اکتوبر سے اب تک پارٹی کے 18 ہزار سے زائد رہنما اور حامی گرفتار کیے جا چکے ہیں، اب کسی مضحکہ خیز انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش میں انتخابات اگلے سال 7 جنوری کو شیڈول ہیں۔

بنگلا دیش میں دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی انتخابات کا بائیکاٹ کر چکی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P