عثمان خواجہ اردو جانتے ہیں، ہماری پلاننگ اپنی ٹیم کو بتاتے ہیں، حسن علی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا ہے کہ آسٹریلوی بلے باز ہماری ٹیم کی پلاننگ سمجھ کر اپنی ٹیم کو بتاتے ہیں۔

قومی کرکٹر نے اپنے حالیہ بیان میں 14 دسمبر سے شروع ہونے والی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بینود قادر سیریز کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عثمان خواجہ سے محتاط رہیں گے۔

 

حسن علی کا کہنا تھا کہ عثمان خواجہ کراچی ٹیسٹ میں ہماری آن فیلڈ پلاننگ اپنی ٹیم کو بتاتے رہے۔ وہ اردو جانتے ہیں، لہٰذا ان کے سامنے کوئی حکمت عملی ڈسکس نہیں کریں گے۔

فاسٹ باؤلر نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ٹیموں کیلئے دورۂ آسٹریلیا ہمیشہ سے مشکل رہا ہے۔ آسٹریلیا کے موجودہ اسکواڈ میں سب سے بہترین باؤلر کپتان پیٹ کمنز ہیں، آسٹریلوی کپتان تینوں فارمیٹ کے خطرناک بولر ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی بھی نئی اور پرانی گیند کرنے کا فَن جانتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P