امریکا میں خالصتان تحریک کے رہنما کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری کی گرفتاری اور فرد جرم عائد ہونے پر وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ یہ الزامات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں بھارتی شہری کے ملوث ہونے کے معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لیا ہے۔
انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ اس معاملے پر بھارتی حکومت کی جانب سے تفتیش کرانے کے وعدہ کا پورا ہونے کا بھی انتظار ہے۔ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ بھارتی حکومت کی تفتیش میں کیا بات سامنے آتی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے یہ بات اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں صحافیوں سے گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔ انٹونی بلنکن غزہ صورت حال پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملنے پہنچے ہیں۔