امریکی انکشافات کے بعد کینیڈا نے بھارت پر دباؤ بڑھا دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکی انکشافات کے بعد کینیڈا نے بھارت پر دباؤ بڑھا دیا

امریکا میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں بھارتی شہری پر فردِ جرم عائد ہونے اور امریکی انکشافات کے بعد کینیڈا نے بھارت پر دباؤ بڑھا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا نے بھارت سے ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس کی تحقیقات میں مزید تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالےسے کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکا سے آئی خبریں نشاندہی کرتی ہیں کہ بھارت کو یہ معاملہ سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ معاملےکی تہہ تک پہنچنے کے لیے بھارتی حکومت کینیڈا کے ساتھ تحقیقات میں تعاون یقینی بنائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.