گوگل ایپ میں سرچ بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاری – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

گوگل ایپ میں سرچ بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاری

کیلیفورنیا: 2021 میں آزمائے جانے کے بعد گوگل ایپ اینڈرائیڈ میں دوبارہ اسکرین پر نیچے کی جانب سرچ بار متعارف کرانے کے لیے آزمائش کر رہی ہے۔

ابتدائی مراحل میں موجود یہ فیچر گوگل ایپ 14.48.26.29 بِیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے جس میں اس سرچ بار کو گول کناروں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ فیچر بڑی اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں سرچ کے آپشن تک رسائی میں آسانی فراہم کرے گا۔

گوگل کی جانب سے یہ ڈیزائن فی الحال آزمائش کے لیے جاری کیا گیا ہے لیکن پیش کیے گئے اسکرین شاٹ میں اوپر کی جانب موجود خالی جگہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس پر ابھی کام تمام نہیں ہوا ہے۔تکمیل کے بعد اس حصے میں سجسٹڈ ایکشن اور منی وجٹس کے ساتھ ڈسکوور آرٹیکل کے آپشنز منتقل کر دیے جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.