پوپ فرانسس کا غزہ میں عارضی جنگ بندی کا خیر مقدم

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

ویٹی کن سے جاری بیان میں پوپ فرانسس نے کہا کہ اسرائیل فلسطین کے درمیان جنگ بندی پر شکر ادا کرتے ہیں۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ کچھ یرغمالی رہا ہوگئے بقیہ تمام کی رہائی کےلیے بھی دُعاگو ہیں۔ غزہ میں مزید امداد جانے اور غزہ پر مذاکرات کےلیے دُعا گو ہیں۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ مذاکرات امن کی طرف جانے کا واحد راستہ ہے، جو مذاکرات نہیں کرنا چاہتے وہ امن نہیں چاہتے۔

خبر ایجنسی کے مطابق پوپ فرانسس نے طبیعت کی خرابی کے باعث ہفتہ وار دعائیہ خطاب نہیں کیا۔ پوپ فرانسس کی موجودگی میں ساتھی پادری نے ان کا بیان پڑھ کر سنایا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P