کرسٹیانو رونالڈو کا پھر سے شاندار گول – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کرسٹیانو رونالڈو کا پھر سے شاندار گول

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور شاندار گول کر کے مداحوں کو حیران کردیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے جمعے کے روز 3 منٹ میں 2 بار گول کر کے اپنی سعودی کلب کی ٹیم النصر کو الخدود کے خلاف 0-3 سے فتح دلوائی۔

اُنہوں نے میچ کے دوران 77 ویں منٹ میں قریب سے ایک متاثر کن زاویے سے اپنا پہلا گول کیا اور پھر اس کے بعد 40 یارڈ سے ایک شاندار اسٹرائیک کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے فٹبالر کی شاندار کارکردگی کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

سعودی فرنچائز النصر کی جانب سے بھی میچ کے دوران پرتگالی فٹبالر کی اس بہترین کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔

اس میچ  کے دوران لی گئی کرسٹیانو رونالڈو کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر موجود سعودی فرنچائز النصر کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ’اس شاندار کارکردگی کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا‘۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.