ایران کے افغان تارکین وطن کیلئے سخت اقدامات – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایران کے افغان تارکین وطن کیلئے سخت اقدامات

ایران نے افغان تارکین وطن کے لیے سخت اقدامات شروع کر دیے۔ 

افغان میڈیا کے مطابق ایران سے بے دخل کیے گئے افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ اور ویزہ ہونے کے باوجود انہیں ایران سے نکال دیا گیا۔

افغان شہریوں نے بتایا کہ ایرانی اہلکاروں نے کچھ افغان شہریوں کے پاسپورٹ اور ویزہ پھاڑ کر زبردستی بے دخل کیا۔

دوسری جانب پاکستان سے طورخم بارڈر کے راستے اتوار کو مزید 2 ہزار 127 افراد رضاکارانہ طور پر افغانستان واپس چلے گئے۔

طورخم سے واپس جانے والے غیر ملکیوں کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.