میری کوشش میچ ونر بننے کی ہوتی ہے، صائم ایوب – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

میری کوشش میچ ونر بننے کی ہوتی ہے، صائم ایوب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ میری کوشش میچ ونر بننے کی ہوتی ہے، کھلاڑی خود اپنے لیے مشکلات اور آسانیاں پیدا کرتا ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں اچھی پرفارمنس کی امید ہے،  کنڈیشنز کے حساب سے خود کو ہم آہنگ کرنا پڑتا ہے۔

صائم ایوب نے کہا کہ کرکٹ کا اسپیشلسٹ بننا چاہتا ہوں۔ کسی ایک فارمیٹ کی بات نہیں، ہر فارمیٹ کےحساب سے خود کو ڈھالنے کی کوشش کرتا ہوں، میں بھی لیجنڈری کھلاڑیوں کی طرح بن سکتا ہوں، اپنا کوچ خود بننے کی کوشش کرتا ہوں۔

پاکستانی کرکٹر نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں کرکٹ فاسٹ ہوتی ہے، وہاں زیادہ کھیلنے کا مزہ آئے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.