اسرائیلی فوج نے الشفا میں میڈیکل ڈپارٹمنٹ تباہ کردیا، فلسطینی وزارت صحت

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال الشفا میں کارروائی کے دوران میڈیکل ڈپارٹمنٹ تباہ کردیا اور دیگر دو شعبوں کو نقصان پہنچایا۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ایک ایسے ہسپتال میں کارروائی کی جہاں ہزاروں مریض، طبی عملہ اور بے گھر ہونے والے فلسطینی موجود تھے۔

وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرا نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے کل الشفا ہسپتال میں ریڈیالوجی سروس تباہ کردی اور ڈائیلاسز اور برنز ڈپارٹمنٹ پر بم حملہ کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P