ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا تاریخی ریکارڈ توڑ دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا تاریخی ریکارڈ توڑ دیا

ویرات کوہلی نے آج آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 117 رنز بناکر اپنے ایک روزہ میچوں کی 50 ویں سنچری بنا ڈالی اور اپنے ہی ملک کے شہرۂ آفاق بلے باز سچن ٹنڈولکر کا  سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کا تاریخی ریکارڈ توڑ دیا۔

ویرات کوہلی نے سنچریوں کی نصف سینچری کا سنگ میل 42ویں اوور  میں نیوزی لینڈ کے باؤلر لوکی فرگوسن کی گیند پر عبور کیا اور ہوا میں اچھل کر جشن منایا۔

ویرات کوہلی نے اسٹیڈیم میں بیٹھے سچن ٹنڈولکر کی جانب اشارہ کرکے انھیں خراج تحسین بھی پیش کیا اور پھر اپنی اہلیہ اداکارہ انوشکا کی جانب پیار کا اظہار کیا۔ اس تاریخی موقع پر پورا اسٹیڈیم تالیوں سے گونجتا رہا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.