دہشت گردی کو ہم نے مکمل طور پر ختم کیا بلوچستان کی ترقی ہمیں ہمیشہ سے عزیز رہی ہے، نوا زشریف – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

دہشت گردی کو ہم نے مکمل طور پر ختم کیا بلوچستان کی ترقی ہمیں ہمیشہ سے عزیز رہی ہے، نوا زشریف

کوئٹہ(اے این این) پاکستان مسلم لےگ(ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی ہمیں ہمیشہ سے عزیز رہی ہے، بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھانے کا سلسلہ شروع کیا، گوادر سے کوئٹہ تک عوام کو سفر کی بہترین سہولیات فراہم کیں بلوچستان کے عوام کو سفر کی بہترین سہولیات فراہم کیں اور بلوچستان سے غربت اور پسماندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ہم نے1998 میں گوادر کی ترقی کا سفر شروع کیا تھا، بلوچستان میں 400 سے زائد چھوٹے ڈیم کے منصوبے شروع کئے گوادر، کوئٹہ سڑک کی تعمیر سے 2 دن کا سفر 8 گھنٹے کا رہ گیا، سڑک کی تعمیر کے دوران 40 سے زائد نوجوان شہید ہوئے، گوادر سے خضدار اور رتو ڈیرو شاہراہ تعمیرکی، سڑک کی تعمیرسے جنوبی بلوچستان کے علاقوں کو سندھ سے جوڑا ہے،دہشت گردی کو ہم نے مکمل طور پر ختم کیا، اور لوڈشیڈنگ کو بھی مکمل طور پر ختم کر دیا تھا،ان خےالات کا اظہار انہوں نے دورہ کوئٹہ کے موقع پر مختلف وفد بات چےت جبکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سابق وزےراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ، سابق صوبائی وزراءمیں سردار عبدالرحمان کھیتران، محمد خان طور اتماخیل، محمد خان لہڑی، عبدالکریم نوشیروانی، نور محمد دمڑ، عبدالغفور لہڑی، سردار مسعود لونی، ڈاکٹر ربابہ بلیدی، مجیب الرحمان محمد حسنی، اشوک کمار، سعےد الحسن مندوخےل، شعےب نوشےروانی،مےر سلےم کھوسہ، زےنت شاہوانی،خان محمد جمالی ،عاطف سنجرانی ،مےر عاصم کرد گےلو ،سحر گل خلجی سمےت مختلف سےاسی جماعتوں کے رہنما¶ں ،قبائلی عمائدےن کے مسلم لےگ(ن) مےں شمولےت کے موقع پر منعقدہ تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا، اس موقع پر پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزےراعظم محمد شہباز شرےف،مرکزی چےف آرگنائزر مرےم نواز، پروےز رشےد، سردار اےاز صادق،مرےم اورنگزےب ،شےخ جعفر خان مندوخےل، سردار ےعقوب خان ناصر،نواب چنگےز مری ،زرک خان مندوخےل سمےت پارٹی کے دےگر مرکزی و صوبائی قائدےن موجود تھے، محمد نواز شرےف نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمد ےد کہتے ہوئے کہاکہ ان کی شمولےت سے پارٹی بلوچستان مےں مزےد مضبوط اور فعال ہو کر اور آنےوالے الےکشن مےں بلوچستان مےں حکومت بنائے گی پارٹی مےں شامل ہونےوالے افراد پارٹی کی مضبوطی اور فعالےت کےلئے اپنا کردار اد ا کرےں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی ہمیں ہمیشہ سے عزیز رہی ہے ہم نے بلوچستان میں ہزاروں کلومیٹر سڑکوں کا جال بچھانے کا سلسلہ شروع کیا تاکہ غربت اور پسماندگی کا خاتمہ ہوسکے گوادر سے کوئٹہ ساڑھے چھ سو کلومیٹر کی سڑک تعمیر کرکے بلوچستان کے عوام کو سفر کی بہترین سہولیات فراہم کیںگوادر کوئٹہ سڑک کی تعمیر سے دو دن کا سفرکم ہوکر آٹھ گھنٹے رہ گیا اس سڑک کی تعمیر کے دوران چالیس سے زائد نوجوان شہید ہوئے تھے، انہیں سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ گوادر سے خضدار اور رتو ڈیرو شاہراہ تعمیر کرکے جنوبی بلوچستان کے علاقوں کو سندھ سے جوڑا گیااِن دونوں سڑکوں کی بنیادہم نے 1998-1999 میں رکھی تھی ہکلہ اور ڈی آئی خان روڈ: ہگلہ اور ڈی آئی خان کی بنیادہم نے رکھی تھی اس منصوبے پر چار سال کام ر±کا رہا، وزیراعظم شہبازشریف نے دوبارہ کام شروع کرایایارک ساگو ڑوب شاہراہ کو دورویہ اور بہتر بنانے، این 50 سے ملانے کا کام ہم نے شروع کیا انہوں نے کہاکہ باتفاق سے خضدار تک شاہراہ تعمیرکی گئی یک مچ سے خاران کی سڑک کی تعمیر کا آغاز کیا جو تقریباً تکمیل کے قریب ہے جاپان کے تعاون سے راکھی گاج سے بے واتا تک سڑک بنائی جو شمالی بلوچستان کو جنوبی پنجاب (ڈی جی خان) سے جوڑتی ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے قلات ، کوئٹہ، چمن ،خضدار، کراچی دورویہ (این 25) پر کام شروع کیا،اس پر کام نہ روکا جاتا تو اب تک مکمل ہوتی، سولہ ماہ کی حکومت میں پھر کام شروع ہوا، ، دوسے تین سال میں مکمل ہوگی اللہ تعالی کے فضل وکرم سے 1998-1999 میں کوسٹل ہائی وے کی بنیاہم نے د رکھی تھی گلگت سکردو ہائی وے ہم نے شروع کی، 62 ارب روپے کی لاگت سے ہم نے ہی مکمل کی بلوچستان کے لئے ترقی اور ڈیویلپمنٹ کا جو کام ہم نے شروع کیاتھا، ہماری حکومت کے بعد وہ سفر روک دیا گیاہمارا شوق تھا ہماری محبت تھی ہماری فکر تھی بلوچستان کے لئے انہوں نے کہاکہ ہم نے 1998 میں گوادر کی ترقی کا سفر شروع کیا تھا یہ آج اور کل کی بات نہیں ہے دہشت گردی کو ہم نے مکمل طور پہ ختم کیالوڈشیڈنگ کو مکمل طور پہ ختم کر دیاتھابلوچستان میں 400 سے زائد چھوٹے ڈیم کے منصوبے شروع کئے بلوچستان اور سابق قبائلی علاقوں کے پانچ ہزار سے زائد طالب علموں کو وظائف دئیے پسماندہ علاقوں کے ان ہزاروں بچوں نے وظائف پر بہترین تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کی تربت، خضدار، ڈیرہ مراد جمالی، پشین، گوادر، نوشکی اور وڈھ میں یونیورسٹی کیمپس کھولے جہاں ہزاروں نوجوان زیر تعلیم ہیںہم گوادر تک پانی پہنچا چکے تھے، بعد میں کام رک گیاہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلے،سب کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت پر چلیں گے سب کے ساتھ تعاون کا رشتہ جوڑا تھا، اس رشتے کو مزید مظبوط بنائیں گے،درےں اثناءسیاسی قائدین نے نوازشریف کی آمد اور ملاقات پر شکریہ ادا کیا سیاسی قائدین نے ملک بالخصوص بلوچستان کی ترقی کے لئے نوازشریف کے جذبے اور سوچ کو سراہا قائدین کا مستقبل میں اشتراک عمل اور سیاسی تعاون کرنے پر اتفاق کےاگےا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.