کوئٹہ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد وسا بق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی کوئٹہ آمد کے موقع پر سرینا ہوٹل کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ۔ منگل کو سا بق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی کوئٹہ آمد کے موقع پر سرینا ہوٹل کو مکمل طور پر سیل کیا گیا تھا جبکہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو بغیر لسٹ او ر اجازت کے ہوٹل کے اندر آنے کی اجازت نہیں تھی جس کی وجہ سے مہمانوں کو بھی ہوٹل کے باہر کا فی دیر تک کھڑے رہ کر انتظار کر نا پڑا ، اس موقع پر مسلم لیگ ( ن) کے کارکنوں کی بڑ ی تعداد بھی شاہراہ زرغون اتحاد چوک پر واقعہ مقامی ہوٹل کے باہر جمع رہی ۔
You might also like