یوکرین پر رونے والے غزہ میں اسرائیلی بمباری پر گونگے بہرے ہوگئے، ہسپانوی وزیر

اسپین کی وزیر برائے سماجی حقوق آئیون بیلارے نے غزہ میں عالمی رہنماؤں کے دہرے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کے حملے کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہو گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہسپانوی وزیر برائے سماجی حقوق آئیون بیلارے نے الجزیرہ کو انٹرویو میں عالمی برادری سے اسرائیل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل، فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے۔

اسپین کی وزیر برائے سماجی حقوق نے غزہ پر عالمی رہنماؤں کے دہرے معیار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرنے والے اسرائیل کی غزہ پر بمباری اور ہلاکتوں پر گونگے بہرے ہوگئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P