اہم میچ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے تجربہ کار کرکٹر کی طبیعت ناساز

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوران افغانستان کےخلاف میچ سے قبل آسٹریلوی بیٹر اسٹیو  اسمتھ کی طبیعت ناساز  ہو گئی۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسٹیو اسمتھ کو گزشتہ چند دنوں سےچکر آ رہے ہیں، اس  سے قبل بھی اسمتھ کو  کئی بار چکر آنے کی علامات کا سامنا رہا ہے۔

 اس حوالے سے اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ مجھےچند دنوں سے چکر آنے کی شکایت رہی ہے اور اس وقت میں کچھ اچھا محسوس نہیں کر  رہا ہوں۔

آسٹریلیا کے مڈل آرڈر بیٹر اسٹیو اسمتھ نے امید ظاہر کی کہ افغانستان کے خلاف میچ سے قبل ٹھیک ہوں گا۔

واضح رہے کہ کل بروز بدھ 7 نومبر کو افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ شیڈول ہے اور ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر  آسٹریلیا تیسرے اور  افغانستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P