جنوبی افریقا کے خلاف آخری ٹیسٹ؛ آسٹریلوی ٹیم میں اہم کھلاڑی کی واپسی یقینی

آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین نے انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے لیے اپنی دستیابی کی تصدیق کر دی ہے، تاہم وہ بیٹنگ آرڈر میں چوتھے یا پانچویں نمبر پر کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں، حتمی فیصلہ آسٹریلوی سلیکٹرز کریں گے۔

کیمرون گرین 30 ستمبر کو جنوبی افریقا کے خلاف آخری ون ڈے میچ میں پیٹ کی انجری کا شکار ہونے کے بعد سے کرکٹ سے دور تھے۔

انہوں نے نیولینڈز میں ہفتے کے روز ٹریننگ کے دوران بولنگ بھی کی، تاہم وہ سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ میں بولنگ نہیں کر سکیں گے۔

کیمرون گرین کا کہنا تھا کہ وہ کھیلنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور انہیں حیرت ہے کہ چند ہفتوں میں ان کی انجری اتنی جلد ٹھیک ہوگئی اور وہ خود کو پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

ان کی ٹیم میں واپسی تقریباً یقینی ہے، جس کے باعث گکیبرہا ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 31 رنز سے شکست کھانے والی آسٹریلوی ٹیم میں کم از کم ایک تبدیلی متوقع ہے۔ مارنس لبوشین، نک میڈنسن اور بیو ویبسٹر کی ٹیم میں جگہ دباؤ کا شکار ہے، تاہم امکان ہے کہ لبوشین کو ایک اور موقع دیا جائے۔

کمیرون گرین کی واپسی اگر نک میڈنسن کی جگہ ہوتی ہے تو بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کرنا پڑ سکتی ہے۔ ایسی صورت میں میٹ رینشا کے دوبارہ اوپننگ کرنے کا امکان ہے، جس کے بعد گرین پانچویں نمبر پر کھیل سکتے ہیں۔

آسٹریلوی کھلاڑی نے اگست میں بنگلادیش کے خلاف اسی نمبر پر اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔ تاہم اگر رینشا کو، جنہوں نے پہلے ٹیسٹ میں 272 رنز بنائے تھے، اسی پوزیشن پر برقرار رکھا گیا تو گرین کو بیٹنگ آرڈر میں اپنی جگہ تبدیل کرنا ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P