شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے میں بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 150 وکٹیں مکمل کرلیں۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے تیز ترین فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں شاہین آفریدی نے انگلینڈ کے ان فارم اوپنر ٹام بینٹن کو پہلے ہی اوور میں آؤٹ کرکے اپنی 150ویں ون ڈے وکٹ مکمل کی۔

ٹام بینٹن نے اپنی گزشتہ چار اننگز میں مسلسل چار نصف سنچریاں اسکور کی تھیں، تاہم شاہین کی فل لینتھ گیند پر کور کے علاقے میں کیچ دے بیٹھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P