فٹبال میچ کے دوران میدان میں خاتون کی گاڑی سے حادثہ، بچہ جاں بحق، 11 افراد زخمی

امریکا میں سٹرائیکر اسپورٹس کمپلیکس میں ایک خاتون نے بچوں کے فٹبال میچ کے دوران گاڑی میدان میں گُھسا ڈالی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کنساس کے شہر وچیٹا میں گزشتہ روز بچوں کے فٹبال میچ کے دوران ایک المناک واقعہ پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سٹرائیکر اسپورٹس کمپلیکس میں بچے فٹبال کا میچ کھیل رہے تھے جب کہ ان کے والدین بھی وہاں موجود اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کررہے تھے کہ اچانک ایک خاتون نے اپنی گاڑی میدان کے اندر دوڑا دی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گاڑی کی زد میں آ کر 11 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں جب کہ ایک 6 سالہ بچہ اور ایک شخص ہلاک ہو گیا، ہلاک ہونے والے بچے اور 35 سالہ شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

پولیس کے مطابق گاڑی چلانے والی 34 سالہ خاتون کا اپنا بچہ کسی دوسرے میدان میں فٹبال کھیل رہا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P