سری لنکا انڈر 19 ویمنز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹرائی سیریز جیت لی

سری لنکا ویمنز انڈر 19 نے پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے فائنل میں بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

کرک انفوکے مطابق فیصل آباد میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔

جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 154 رنز بنا سکی اور 4 رنز سے شکست کھا گئی۔

ویموکشا بالاسوریا نے 15 گیندوں پر 23 رنز بنائے جبکہ نیتھمی اوپیکشا نے 25 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیلی، اوما یانگانا پریس نے 23 گیندوں پر ناقابل شکست 28 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ 158 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے فرجانا ایسمین، نشیتا اختر نشی اور جنت الفردوس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ابتدائی دو وکٹیں صرف 4 رنز پر گر گئیں، تاہم بعد میں سدیا اسلام اور نشیتا اختر نشی نے اننگز کو سنبھالا۔
نشیتا نے 33 گیندوں پر 32 رنز بنائے جبکہ کپتان سدیا اسلام نے 36 گیندوں پر 59 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 3 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
سدیا اختر نے بھی 22 گیندوں پر 35 رنز بنا کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا، لیکن بنگلہ دیش مقررہ اوورز میں ہدف حاصل نہ کرسکی۔
سری لنکا کی جانب سے چامودی ہیراتھ اور چامودی پرابودا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دانوڈیا سیومنی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سنجنا کاویندی کو فائنل میں 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، وہ ٹرائی سیریز میں مجموعی طور پر 316 رنز بنا کر پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P