ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے ایک ایسی گاڑی کو متعارف کرایا ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ پرواز کرسکتی ہے۔
ٹیکساس میں ٹیسلا کے ایک ایونٹ کے دوران ایلون مسک نے کمپنی کی نئی روڈسٹر گاڑی کو متعارف کرایا ہے۔
2 نشستوں والی یہ اسپورٹس گاڑی نہ صرف ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں 0 سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے، بلکہ یہ بہت زیادہ ڈھلوان والے راستے پر بھی چل سکتی ہے جبکہ الٹی لٹک کر ائیر جیٹ کے ذریعے نیچے لینڈ کرسکتی ہے۔
جب اس گاڑی کا مظاہرہ کیا گیا تو اس میں کوئی ڈرائیور موجود نہیں تھا۔
ایلون مسک نے کہا کہ ہم نے کسی ڈرائیور کو اس لیے نہیں بٹھایا تاکہ آزمائش کے دوران کسی حادثے میں کوئی ہلاک نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘کامیابی کی کوئی ضمانت نہیں، میرا مطلب ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یہ ویسا کرسکے جیسا ہم دعویٰ کر رہے ہیں، البتہ اگر ایسا نہ بھی ہوا تو بھی ہم محفوظ فاصلے پر موجود ہیں’