انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سہ ملکی سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مقامی ہوٹل پہنچ گئی، انگلش ٹیم کل (بروز ہفتہ) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

 

ٹرائی سیریز کا افتتاحی میچ 18 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

 

ٹرائی سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، فائنل 31 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P