ویسے تو جوڑوں کے درمیان عمر کا فرق اکثر توجہ کا مرکز بنتا ہے خاص طور پر اگر یہ بہت زیادہ ہو۔
مگر میکسیکو میں ایک دلہن تو اسے نئی بلندی پر لے گئی ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کی ریاست کینٹانا رو کے علاقے اوتھون پی بلانکو میں 96 سالہ خاتون نے 18 سالہ نوجوان سے شادی کی ہے۔
اس طرح عمر میں 78 سال کے فرق کے ساتھ میکسیکن تاریخ میں درج ہونے والی سب سے زیادہ عمر کے فرق والی شادی ہے۔
2025 میں ہونے والی اس انوکھی شادی کا انکشاف حال ہی میں میکسیکو کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسٹیٹیٹکس اینڈ جیوگرافی کی جانب ملکی سطح پر جاری اعداد و شمار میں ہوا۔
البتہ سرکاری دستاویزات میں اس جوڑے کے نام خفیہ رکھے گئے ہیں۔
مگر صرف یہی شادی 2025 میں دنگ کر دینے والی نہیں تھی، درحقیقت میکسیکو کے ایک اور علاقے موریلا میں بھی اسی طرح کی ایک شادی ہوئی۔
وہاں دلہن کی عمر 96 جبکہ دلہا کی عمر 19 سال تھی، یعنی دونوں کی عمروں میں 77 سال کا فرق تھا۔
ایک اور شادی Xicoténcatl میں ہوئی جہاں دلہا کی عمر 90 سال جبکہ دلہن کی عمر 18 سال تھی۔