لورالائی: 10 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ

لورالائی: 10 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، سٹی پولیس کی بروقت کارروائی، ملزم گرفتار، ڈی ایس پی کی پریس کانفرنس

لورالائی سٹی پولیس تھانہ میں ڈی ایس پی لورالائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کمشنر کالونی کے قریب رہائش پذیر 10 سالہ بچہ اپنے ماموں کے گھر جانے کے بعد ایک نوجوان کے ہاتھ لگ گیا ملزم مبینہ طور پر بچے کو درگئی کے مقام پر لے گیا

جہاں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی، بعدازاں بچے کو ایک ویران مقام پر چھوڑ کر فرار ہوگیا

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

ڈی ایس پی لورالائی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P