کوئٹہ (ایریارپورٹر)صوبائی درالحکومت سے نواحی علاقوں تک مسافروں کی رسائی بزریعہ گرین بسسیز کا خواب تاحال پورا نہیں ہوسکا، حکومت وقت نے قبل ازوقت لوکل بسیز پرپابندی عائد کرکےشہریوں کو ازیت میں مبتلا کردیا، انہوں نے بتایاکہ میزان چوک سے پہلے لوکل بسیز جاکر جتک اسٹاپ مغربی بائی پاس کو کراس کرتے ہوئے متعدد علاقوں میں شہریوں کو پہنچارہے تھے جب سے لوکل بسیز پر پابندی عائد ہوئی ہے تب سے لیکر غریب لوگ یا تو پیدل سفر کرتےہیں یا رکشوں میں مہنگاسفر طے کرنے پرمجبورہیں، شہریوں نثاراحمد، قاسم خان، طارق ترین، نظام الدین بڑیچ، نصیر احمد ودیگرنے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ میزان چوک سے گلمنڈی چوک، سرکی روڈ، نیو بس اڈا، منی مارکیٹ، چندنی چوک، چالو باوڑی اور جتک اسٹاپ تک پرانی لوکل بس سروس بند ہونے سے ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس روٹ پر اسکول کے بچے، سرکاری ملازمین، خواتین، بزرگ اور عام شہری روزانہ سفر کرتے ہیں، مگر مناسب سفری سہولت نہ ہونے کی وجہ سے کئی لوگ پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم وزیراعلیٰ بلوچستان اور متعلقہ حکام سے گزارش کرتے ہیں کہ اس علاقے کی بڑی آبادی اور عوامی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے گرین بسسز سروس اس روٹ تک جلد از جلد فراہم کی جائے۔تاکہ عوام کا بنیادی اور جائز مطالبہ حل ہوسکے اور سرکی روڈ کے عوام کو بھی گرین بس کا حق دیا جاسکے انہوں نے مطالبہ پورانہ ہونے پر احتجاج کی دھمکی بھی دیدی گئی ہے
You might also like